1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسڑیلیا: شاپنگ سینٹر میں چاقو حملہ، 5 افراد ہلاک

13 اپریل 2024

آسٹریلوی شہر سڈنی میں چاقو سے حملوں کے بعد پولیس کارروائی کے دوران مشتبہ حملہ آور کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

https://p.dw.com/p/4eiXK
سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں معتدد افراد پر چاقو سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، جس کے 
 ہبعد اس علاقے میں پولیس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے
سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں معتدد افراد پر چاقو سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، جس کے بعد اس علاقے میں پولیس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہےتصویر: David Gray/AFP/Getty Images

آسٹریلوی پولیس نے کہا ہے کہ انہیں سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں آج بروز ہفتہ معتدد افراد پر چاقو سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد اس علاقے میں پولیس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ بعد ازاں، اسسٹنٹ پولیس کمشنر انٹونی کک نے بتایا کہ اس واقعے میں کل چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

کک کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سکیورٹی کیمرے کی ایک فوٹیج میں ایک شخص کو شاپنگ سینٹر میں بھاگتے اور زمین پر لیٹے لوگوں پر وار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس حملے کے درپردہ مقاصداب تک واضح نہیں ہے۔

سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں معتدد افراد پر چاقو سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، جس کے  بعد اس علاقے میں پولیس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے
سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں معتدد افراد پر چاقو سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، جس کے بعد اس علاقے میں پولیس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہےتصویر: David Gray/AFP/Getty Images

مقامی میڈیا کے مطابق حملے کی اطلاعات کے بعد 'بانڈی ویسٹ فیلڈ جنکشن' نامی شاپنگ مال کو خالی کرا لیا گیا تھا اور وہاں پلیس کارروائی کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر کک نے اس کارروائی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آوور نے نو افراد پر جاقو سے وار کیا، جس کے بعد ایک پولیس اہلکار نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ان نے بتایا کہ وہ حملہ آور اکیلا تھا اور اب تک اس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں معتدد افراد پر چاقو سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، جس کے  بعد اس علاقے میں پولیس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے
سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں معتدد افراد پر چاقو سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، جس کے بعد اس علاقے میں پولیس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہےتصویر: David Gray/AFP/Getty Images

قبل ازیں۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر افرا تفری مچ گئی تھی۔ ان میں سے دو عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ انہوں نے گولیاں چلنے کہ آوازیں بھی سنیں۔

اے ایف پی کے مطابق حملے کے بعد کئی افراد ایک گھنٹے تک شاپنگ سینٹر میں موجود ایک سپر مارکیٹ میں پناہ لیے رہے۔

 م ا، ع ت(اے ایف پی ⁄ روئٹرز)